بانہال// ضلع رام بن کے بلاک اْکڑال پوگل پرستان کی دو نشستوں پر ڈی ڈی سی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے اور اْکڑال اے اور بی پر کل 67.39 فیصدی ووٹ ڈالے گئے۔ اْکڑال اے پر سابقہ کمشنر سیکریٹری اورسینئر لیڈر بشیر احمد رونیال اور نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا کے فیروز احمد خان کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ اْکڑال بی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بلبیر سنگھ بالی ، کانگریس بلاک صدر بانہال فاروق احمد کٹوچ اور نیشنل کانفرنس کے ریاض احمد میرکے درمیان تکونی مقابلے کی امید ہے۔ حلقہ انتخاب اْکڑال اے پر کل 11097 رائے دہندگان ووٹ کے اہل تھے جن میں سے 7471 پول ہوئے۔جبکہ اکڑال بی سے 10644 رائے دہندگان حق رائے دھی کے قابل تھے اور یہاں 7180 ووٹران نے اپنے حق کا استمال کیا۔
رام بن کے اْکڑال بلاک میں 67 فیصد رائے دہی
