رام بن کانگریس کمیٹی کا اجلاس

رام بن //ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے اتوار کے روز ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میںپلوامہ حملہ میں ہلاک شدگان کو خراج عقیدت ادا کیا گیا۔خراج عقیدت ادا کرنے والوں میںسابق قومی صدر این ایس یو آئی ، اے آئی سی سی ممبر فیروز خان ، ضلع کانگریس صدر فاروق کٹوچ، سابق ایم ایل اے اشوک کمار ڈوگرہ، ریاستی صدر جی بی سی حاجی محمد یوسف ، نا ئب صدر اسحق کھانڈے، عبدالرحیم بالی، پون سنگھ، محمد اقبال کٹوچ، عبدالرشید کٹوچ، طارق حفیظ ٹاک، محمد رفیق کٹوچ اور نصیر وانی بھی شامل تھے۔اجلاس کا آغاز مہلوک اہلکاروں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کیا گیا،جسکے بعد گلہائے عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر فیروز خان نے کہا کہ دہشت پسندی کسی بھی صورت میں قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو ہر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک اور کانگریس کمیٹی رام بن شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار یکجہتی کرتی ہے۔انہوں نے اس واقعہ سے سیاسی فائدہ لینے والے سماج دشمن عناصر کی پہچان کرنے کو کہا، جو واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگت دے رہے ہیں۔ انہوں نے رام بن کے عوام سے آپسی روا داری اور بھائی چارہ قائم رکھنے اور بیرون ریاست تعلیم حاصل کرنے والے طلاب کی سلامتی یقینی بنانے کو کہا۔اس موقعہ پر انہوں نے ضلع کے اور وادی چناب کے نوجوانوں سے پہاڑی ترقیاتی کونسل یا پہاڑی درجہ حاصل کرنے کیلئے جد و جہد کے لئے کمر بستہ ہونے کی اپیل کی۔انہوں نے وادی چناب میں متعدد پائور پروجیکٹ ہونے کی وجہ سے چناب کو 24گھنٹے بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے چار گلیار ہ بنانے والی کمپنیوں سے سڑکو ں کی مرمت کرنے کی ذمہ و ا ری لینے اور وادی چناب کے نوجوانوں کو بھرتیوں میں اولین ترجیح دینے کو کہا۔اجلاس میں ایک قراد داد پاس کی گئی ،جس میں غلام نبی آزاد کو ریاست میں کانگریس کمیٹی کی انتخابی مہم کا چیئر مین بنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم ایل اے اشوک کمار نے کہا کہ ہم نے شہیدوں کی یاد میں منعقدہ ریلی اور کینڈل مارچ میں بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کمیٹی شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں ساتھ ہیں۔اسٹیج سیکرٹری محمد اقبال کٹوچ اور محمد اسحاق کھانڈے، محمد یوسف، پون سنگھ، عبدالرحمن بالی ،فیاض کوکا و دیگر لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔گوپال رینہ ،رنجیت ڈوگرہ، زبیر کٹوچ، پورن سنگھ، راکیش ،کنج لعل، کرتار، شُبھم کمار، جہانگیر کٹوچ، عثمان نائیک، عرفان کٹوچ ،مسعود خان ، منیب رونیال، ایاز کٹوچ، اکھل راجپوت، سجاد کوکا، رضوان اسحاق نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔