رام بن//رامسو پولیس نے جمعرات کو ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس چوکی اکھرال کی پولیس ٹیم کو دیکھ کر ایک راہگیر جو کہ مگر کوٹ سے اکھرال جا رہا تھا فرار ہونے کی کوشش کی تاہم چوکیدار پولیس پارٹی نے تعاقب کر کے اسے پکڑ لیا تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 3 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ پولیس نے اس کی شناخت غلام نبی ولد خدا بخش ساکنہ امکوٹ چملواس تحصیل بانہال کے بطور کی ہے۔اس سلسلے میں پولیس نے پولیس تھانہ رامسو میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔