رام بن میں12روہنگیائی

بانہال//جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ روز جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں 12روہنگیائی مسلمانوں کو حراست میں لیا ۔حکام نے بتایا کہ وہ ایک تبلیغی گروپ کے حصہ کے طور پر تحصیل گول کے گائوں ڈار محلہ سنگلدان پہنچے تھے جہاں انہیں حراست میں لیکر ان کیلئے قائم ہیرا نگر جیل کے حراستی مرکز پہنچایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 12ارکان کو کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں جیل بھیج دیا گیا، جہاں زیادہ تر روہنگیائی مسلمان مقیم ہیں۔پولیس نے ان کی شناخت امیر حکم، جعفر عالم، محمد نور، ابوالحسن، محمد عالم، نور امین، نور حسین، سعید حسین، محمد سلیم، محمد اسماعیل، کمال حسین اور مصطفی حسین کے طور پر کی ہے۔اطلاعات کے مطابق وہ آٹھ سال سے جموں کے بھٹنڈی اور نروال میں پناہ گزینوں کے طور پر رہ رہے تھے۔