رام بن//ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش کے مطابق محکمہ صحت نے بدھ کے روز 970 لوگوں کو کووڈ ویکسین کی خوراک دی جس میں 15-17 سال کی عمر کے 330 بچے شامل ہیں جن میں میڈیکل بلاک بانہال میں 130، بٹوٹ میں 100،اکھرال میں 40اور گول میں 60شامل ہیں۔پورے ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 45,800 جرمانے کی کل رقم وصول کی۔ انفورسمنٹ افسران نے لوگوں سے چہرے کے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی CVC پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراک لینے کی تاکید کی۔چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ یومیہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 4402 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 758 آر ٹی پی سی آراور 3644آر اے ٹی نمونے شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ 970 افراد کو مختلف مخصوص ویکسی نیشن مراکز پرکووڈ ویکسین دیے گئے۔