رام بن //رام بن پولیس نے کورونا وائرس کی لڑائی میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنے بنیادی فرائض یعنی کہ جرائم کی روک تھام کے کام کو فراموش نہیں کیا ہے۔ ایس ایس پی رام بن حسیب الررحمان نے نامہ نگاروں کو ضلع پولیس کے ایک واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص محمد نسیم ولد گل محمد ساکنہ اہما کھاری نے پولیس پوسٹ کھاری میں 07. 04. 2020 کو ایک رپورٹ درج کرائی کہ انکی ماروتی800گاڑی زیر نمبر JK02AA 4429 کوکسی نامعلوم شخض نے چرا لیا ہے۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے کے بعد فوری طور سے پولیس سٹیشن بانہال میں زیر ایف آئی آر نمبر 59/2020 ایک معاملہ درج کیا۔ اور معاملہ کی تحقیقات انچارج پولیس پوسٹ کھاری انسپکٹر رنجیت سنگھ رائو کو سونپی ،جنھوں نے سرعت سے کاروائی کرتے ہوئے علاقہ کے بعض مشکوک افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے پکڑا اور اسی دوران پوچھ تاچھ ایک شبیر احمد ولد ستار لون ساکن بھٹیباس شگن کو نوگام ،سرینگر سے گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کی۔اسکے پوچھ تاچھ پر پولیس نے نوگام ،سرینگر سے ماروتی گاڑی برآمد کی۔پولیس بیان کے مطابق مبینہ ملزم عادی چور ہے اورمزید برآمدگی متوقع ہے۔گرفتاری انچارج پولیس پوسٹ کھاری انسپکٹر رنجیت سنگھ رائو کی رہنمائی میں اور ایس ایچ او پولیس سٹیشن بانہال انسپکٹر عابد بُخاری کی مدد سے اور زیر نگرانی ایس ڈی پی او بانہال ڈی ایس پی آشیش گپتا کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار اور ایس ایس پی رام بن حسیب اررحمان کی کل ہم نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔
رام بن میں گاڑی چوری
