رام بن میں کشمیر شاہراہ پر پنجاب کا ٹرک ڈرائیور بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جموں// صوبہ جموں کے ضلع رام بن میں ڈگڈول علاقے کے نزدیک کشمیر شاہراہ پر گذشتہ شب پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کی بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن کے ڈگڈول علاقے کے نزدیک سری نگر۔ جموں شاہراہ پر گذشتہ شب ایک ڈرائیور نے اپنی ٹرک سڑک کے ایک طرف کھڑا کی تھی کہ اچانک سینے میں شدید درد ہونے کے بعد اس کی موت واقع ہوئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت درشن سنگھ ساکن امرتسر پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔