رام بن میں نیچر سٹڈی کیمپ،طلبہ کوقدرتی اشیا ء کا استعمال کرنے کی تربیت دی

 رام بن // ضلع کے بھارتیہ ودیا مندر ہائی سکول میں بھارت سرکار کے ایس ٹی پلان (پروجیکٹ) کے تحت سائنس کی کارکردگیوں کو مقبول بنانے کے لئے اساتذہ اور طلاب کے لئے نیچر سٹڈی کا سہ روزہ ورکشاپ ہفتہ کے روز اختتام پذیر ہوا ۔ورکشاپ وگیان پرسار ،شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ،بھارت سرکار اور نیشنل کونسل فار اربن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی جموں کی جانب سے مشترکہ طور منعقد کیا گیا تھا ۔آخری روز کی کارروائی ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام کے ساتھ منعقد کی گئی ،جس کی قیادت ماسٹر ریسورس پرسن ڈاکٹر عاشق حسین  نے کی۔ ڈگری کالج رام بن کے پرنسپل ۔ زونل ایجوکیشن آفیسر رام بن ہربنس لعل اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ سماجی کارکن موہن لعل اور اے ای ای محمد ایوب آہنگر اور پرنسپل بھارتیہ ودیا مندر رام بن پی ایس ٹھاکور مہمان ذی وقار تھے۔سہ روزہ پروگرام میں ضلع کے مختلف سکولوں کے120 طلاب اور0  3اساتذہ نے شرکت کی،جنھیں قدرت اور گھریلو میٹریل کو بطور ٹیچنگ ٹولزکا استعمال کرکے سائنسی تصور کی جانکاری دی گئی۔پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترو ڈاکٹر عاشق حسین ،محکمہ تعلیم کے کلدیپ گپتا اور سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر مسعود اقبال زرگر نے اپنے گرو و نواح میں قدرتی اشیا ء کا استعمال کرکے بہترین طریقہ سے تربیت دی۔ پروگرام کے تیسرے رو زریسورس پرسنز نے فوڈ چین اور فوڈ ویب پر جانکاری دی ۔ شعبہ باٹونی کے کلدیپ گپتا نے روز مرہ زندگی میں مختلف پو دوں کی اہمیت اور انکے رول پر روشنی ڈالی ۔اختتامی تقریب پر ڈاکٹر عاشق حسین نے پروگرام پر مختصر خاکہ پیش کیا ، جسکے بعدزونل ایجوکیشن افسر ہربنس لعل نے وگیان پرسار، ڈی ایس ٹی اور این سی یو آر ڈی ایس کی جانب سے اُبھرتے ہوئے سائنسدانوں کے لئے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔پروگرام کے اختتام پر شرکا سے فئیڈ بیک حاصل کیا گیا ،اسکے علاوہ شرکا میں اسناد، او ر نیچر سٹڈی سے متعلق کارکردگی پر مبنی میٹیریل تقسیم کیا گیا ۔اختتامی تقریب  NCURDS کے بانی سیکرٹری ظفر اللہ خان کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔