رام بن میں نیشنل کانفرنس کا احتجاج

رام بن //آل جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس یونٹ رام بن کی جانب سے زیر قیادت ضلع صدر محمد عارف وانی ایک احتجاجی مظاہر ہ منعقد کیا  گیا،جس میںریاستی انتظامی کونسل کے اس حکم پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا ،جس کے تحت جموں و کشمیر بینک کو پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے دائرے میں لایا گیا ہے ۔پارٹی سے تعلق رکھنے والے درجنوں کارکنوں نے بس اسٹینڈ کے نزدیک احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریاستی انتظامیہ کونسل کے اس حکم کو ریاست کے عوام کے خلاف ایک سازش اور بینک اور بینک کے ملازمیں کے لئے تباہی سے تعبیر کیا۔پارٹی کے ضلع صدر عارف نے اس موقعہ پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حُکم سے ریاست کو اقتصادی محاذ پو کافی خسارہ ہوگا۔ انہوںنے ریاست کے گورنر سے اس حُکم کو واپس لینے کی ا پیل کی ہے۔ ریاست کے گورنر کی قایدت والی انتظامی کونسل نے حال ہی میں جموں و کشمیر بینک لمیٹڈ کو بطور پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کے طور پر منظوری دی تھی ،جس کے خلاف ریاست کی قومی دائرے والی سیاسی پارٹیاں،کاروباری  اداروںنے کافی مذمت کی ہے اور گورنر انتظامیہ سے یہ فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔