رام بن میں مختلف سکیموں کے تحت کاموں کی پیش رفت کا جائزہ

رام بن //ضع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کی قیادت میں منعقدہ ضلع و سیکٹرول افسروںکے ایک اجلاس میں ضلع کیپس بجٹ  2018-19اور اہم پروجیکٹوں کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین ، سی پی او اوتم سنگھ ،پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئروں ،سی ایم او، سی ای او، سی ایچ او، سی اے او،ڈی ایف اوز اور دیگر ضلع و سیکٹرول افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم ، پی ایم جی ایس وائی،پی ڈبلیو ڈی۔پی ایچ ای، پی ڈی ڈی ،صحت،انیمل ہسبنڈری، زراعت، باغبانی، جے کے پی سی سی،یوتھ سروسز و سپورٹس ،لیبئر اینڈ ایمپلائمنٹ وغیرہ کی حصولیابیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے افسروں پر اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں میں عوام میں خسرہ، روبیلا ویکسین کے بارے میں بیداری پیدا ۔ کرنے پر زور دیا،تاکہ یہ مشن کامیابی سے ہمکنار ہو۔ انہوں نے افسروں سے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی، تاکہ کام بروقت تکمیل ہوں۔انہوں نے سیاحتی مقام تتا پانی میں بنیادی سہولیات اور انفراسٹریکچر کو فروغ دینے کے امکانات کھوجنے کیلئے اے ڈی سی رام بن کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی ، جس میں بی ڈی او رام بن ، بانہال اور گونڈی دھاڑم بھی شامل ہیں۔ ڈی سی نے تمام جاری پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے ہدف مقرر کیا ،تاکہ ضلع پلان ،ریاستی پلان او ردیگرمرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت100فیصدی حصولیابی ممکن ہو۔انہوں نے ناری نکیتن اور بال آشرم کی تعمیر کے لئے زمین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے بی ڈی اوز کو ایم جی نریگا کے تحت روز گار مہیا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کام دن پیدا کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسروں کو اپنے اپنے دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت دی۔بعدازاں ، انہوںنے آنے والے پنچایتی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔