رام بن میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ ، صفائی یقینی بنانے پر زور

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجازبٹ کی قیادت میں منعقدہ افسروں اور شیعہ ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ،جس میں محرم الحرام خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ڈی سی نے پی ایچ ای ،پی ڈی ڈی ،صحت، آر ڈی ڈی اور میونسپل کمیٹی رام بن کے افسروں کو محرم الحرام سے قبل انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اجلاس میں شیعہ ایسو سی ایشنوں کی جانب سے اُٹھائے گئے تمام مدعوں پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا اور افسروں سے وقت سے پہلے ہی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دی۔میونسپل افسروں کو امام بارگاہ چندر کوٹ کے گرد و نواح میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔پولیس کو سیکورٹی کے معقول انتظامات اور ٹریفک انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔ڈی سی نے تحصیلدار رام بن کو ان انتظامات کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی ۔اجلاس کے دوران افسروں کو قریبی تال میل سے کام کرنے کی ہدیات دی گئی، تاکہ علاقہ کی شیعہ آبادی کو اسکا فائدہ ہو سکے۔اے ڈی سی ڈاکٹر گورویندر جیت سنگھ ،اے سی آر وویک پوری، سی پی او اوتم سنگھ ، سی ایم او، پی ایچ ای کے ایگزکیٹو انجینئر ،تحصیلدار رام بن ،ایم سی، ضلع صدر شیعہ فیڈریشن جے اینڈ کے فیڈریشن جے اینڈ کے مر تضیٰ علی، ڈی پی او طارق سہروردی،بی ڈی اوز ،بی ایل ڈبلیوز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی سیکرٹری انجمن امامیہ چندرکوٹ خلیل احمد شاہ اور فیڈریشن  کے دیگر ممبران کے علاوہ ضلع افسروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔