رام بن میں مارکیٹ چیکنگ ، 45700روپے جرمانہ وصول

 رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی ہدایت پر فوڈ سپلائز اور امور صارفین،میونسپل کمیٹی ،پولیس ، لیگل میٹرولجی، ڈویژنل پولیوشن کنٹرول بورڈ،فارسٹ پروٹکشن پولیس، ودیگر ایجنسیوں نے قصبہ میں زیر قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جی آر لون ر ام بن ، بانہال، بٹوت، رام سو ،ڈگڈول، مروگ سیری اور میترا میں مارکیٹ چیکنگ کی۔چیکنگ کئے دوران پورے ضلع میں 136 خاطی دوکانداروں و تاجروں سے 45700روپے بطور جرمانہ وصول کیا یگا۔بٹوت میں ٹیم کی قیادت تحصیلدار بٹوت نے کی جنھوں نے 56 قصور وار دوکانداروں سے16,600 جرمانہ وصول کیا اور د وکوئینٹل سڑی ہوئی سبزی ضائع کر دی  اور موقعہ پر ہی تین کلو گرام پالی تھین بھی ضبط کیا ۔رام بن بازار میں 51خاطی دوکانداروں  سے 22,900 روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔بانہال میں 42وکانوں کا معاینہ کرکے 5 کا چالان کرکے .2200 روپے جرانہ وصول کیا گیا ۔ رام سومیں 30دوکانوں کا معائینہ  کرکے11کے خلاف چالان پیش کیا گیا  اور موقعہ پر ہی 1500روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔گول میں 35 دوکانوں میں سے 13  کا چالان کرکے2600  روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ۔تمام ڈھابوں ، ہوٹل مالکان اور دوکانداروں کو صحت و صفائی کا خاص دھیان رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔