رام بن میں قومی شاہراہ 4گھنٹوں تک بند رہی

نواز رونیال
رام بن // جموں سرینگر قومی شاہراہ رام بن کے کیفٹریا موڑ میں چٹانیں و مٹی کے تودے کھسکنے ا ٓنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے 4گھنٹوں تک بند رہی۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن کے کیفٹریا موڑ میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو قریب چار بجے ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دیاگیا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سری نگر، جموں اور رام بن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹس کے ساتھ رابطہ کرنے سے قبل اس شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ۔اس دوران شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں در ماندہ ہو کر رہ گئیں تاہم قریب چار گھنٹے مسلسل بند رکھنے کے بعد شاہراہ کو آمد رفت کے لئے بحال کر دیا گیا اور درماندہ ٹریفک کو اپنی اپنی منزلوںکی جانب روانہ کیاگیا۔