رام بن // ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے بدھ کے روزضلع رورل روڈ پلان کو حتمی شکل دی،جسے ضلع کی ترقی کیلئے ضلع پلاننگ کمیٹی نے منظوری دی تھی۔سی پی او اوتم سنگھ ، پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر گیان سنگھ ،آر ای ڈبلیوڈی دیال ،اے ای ایز ،جے ایز کے علاوہ دیگران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ڈی سی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع رورل پلان سے ضلع کی کلہم سماجی اقتصادی ترقی پر اثر پڑے گا۔پلان کو بلاک ررول روڈ زپلانز کے تحت تیار کیا گیا ہے،جسکی ضلع پلاننگ کمیٹی نے جانچ پڑتال کی۔انہوں نے کہا کہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت بے رابطہ علاقوں کو جوڑنا ترجیحات میں شامل ہے۔اجلاس میں متعلقہ انجینئروںکو بر وقت ڈی پی آرز یقینی طور سے پیش کرنے کی ہدایت دی۔