رام بن میں سیلاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

 رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کی جانب سے ضلع میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے اورمختلف محکموں کی جانب سے تشکیل دئے گئے رد عمل کے منصوبہ پر مباحثہ کرنے کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔اجلاس میںاے ڈی سی ڈاکٹر گورویندر جیت سنگھ ،سی پی او اوتم سنگھ ، ایس ڈی ایم رام سو وقار گیری ،ڈپٹی ایس پی اور ٹریفک پولیس ، ایگزکیٹو انجینئروں ، سی ایم او و دیگر ضلع افسروں ، پولیس اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ محکمہ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے سیلاب جیسی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے موثر منصوبہ تیار کرنے کو کہا۔انہوں نے تمام محکموں اور پرائیویٹ سیکٹر میں مختلف پروجیکٹوں میں کام کر رہے ریسورس فہرست بشمول افرادی قوت اور مشینری کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے تمام تحصیلداروں کو سیلاب کے خطرہ کے علاقوں کا زون وار نقشہ بنانے کی ہدایت دی جسکی قیادت متعلقہ تحصیلدار کریں گے۔انہوں نے ریسپانس ٹیموں کے رتبہ کا جائزہ لیا اور افسروں کو ہدایت دی کہ وہ فوج ،پولیس اور نیم فوجی دستوں ،ایس ڈی آر ایف، ایف اینڈ ای ایس ،تربیت یافتہ رضاکاروں ،ہوم گارڈز،سول ڈیفنس ،این وائی کے، این ایس ایس اور این سی سی کا ایک مشترکہ بحالی ٹیم بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے ریلیف سنٹرک قائم کرنے کے لئے محفوظ مقامات کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے اشیائے ضروریہ بشمول ادویات، راشن ،ایل پی جی، پائور جنریٹر، ٹینٹ ، کمبلیں ، برتن ،پینے کا پانی وغیرہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔