رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ نے بیک ٹوولیج پروگرام کے پیش نظر سرپنچ کانفرنس بلائی جس دوران پنچایتی نمائندگان پر اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر زور دیاگیا ۔میٹنگ میں ضلع کے دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ایک اہم پہل کے طور پر حکومت نے بیک ٹو ولیج پروگرام شروع کیاہے جس کا مقصد گائوں دیہات کے عوامی مسائل اور مشکلات کا جائزہ لینا اور ان کا ازالہ کرناہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک پنچایت میں ایک گزیٹیڈ افسر دو دن تک موجود رہے گا اور وہ پنچایتی نمائندگان اور عوام کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے ان کے مسائل سنے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ افسران بعد میں رپورٹ حکام کو پیش کریں گے تاکہ مسائل کا ازالہ کیاجاسکے ۔ڈپٹی کمشنر نے پنچایتی نمائندگان پر زور دیاکہ وہ حقیقی مسائل کو اجاگر کریں اور مجموعی مفادات کے حامل مسائل کو حل کرنے پر ترجیح دیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ پنچایت کی ترقی کیلئے اپنی آرا بھی پیش کریں ۔انہوں نے کہاکہ افسران کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائے اور اس پروگرام کو کامیاب بنایاجائے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرکے پروگرام کی تیاریوں اور افسران کو آنے جانے میں مدد فراہم کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر ایک پنچایت میں پروگرام سے متعلق بینر ، پوسٹر اور ہورڈنگس آویزاں کرکے رکھیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ جانکاری فراہم ہوسکے ۔
رام بن میں سرپنچ کانفرنس کا انعقاد
