رام بن میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کا اجلاس منعقد

 رام بن //ایس ایس پی رام بن نے ضلع کے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروںکے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میں ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے ایس ایس پی کی نوٹس میں اپنے مسائل لائے جن میں رام بن میں پولیس پبلک سکول، ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کیلئے شناختی کارڈ،  مختلف بہبودی پروگرام کا اطلاق ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں پر،  اُکھڑال لنک روڈ پراور لوڈنگ کا مسئلہ و غیرہ شامل ہیں۔ایس ایس پی نے یقین دلایا کہ انہیں متعلقہ حُکام اور  پولیس ہیڈ کوارٹر کے ذریعہ سے حل کیا جائے گا۔ایس ایس پی رام بن موہن لعل نے اس موقعہ پر کہا کہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار محکمہ کا ایک اہم جُز ہے اور محکمہ انکے مسائل پر کافی متفکر ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس پبلک سکول اور شناختی کارڈ کا معاملہ پہلے ہی پولیس ہیڈ کوارٹر کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے اور عنقریب ہی اس سلسلہ میں مطلوبہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر رام بن محمد رفیع گیری و ضلع پولیس کے دیگر یونٹ سربراہوں کو ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے کنبوں کو ہر طرح کی مدد ہدایت دی۔انہوں نے  پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے پولیس برادری کے لئے کئے جا رہے بہبودی اقدام کی جانکاری دی۔انہوں نے سابقہ اہلکاروں کو یقین دلایا کہ محکمہ انکے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے گی۔ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار و دیگر پولیس افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔