رام بن میں ریٹائرڈ پولیس افسران کیساتھ اجلاس

رام بن//ضلع پولیس رام بن نے پولیس لائن چندروگ رام بن میں ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ ایک انٹرایکٹو اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرس رام بن امتیاز احمد ،ڈی ایس پی ڈار رام بن محمد رفیع گیری،ایس ڈی پی او بانہال دھیرج سنگھ کٹوچ،ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹاور دیگر افسران موجود تھے۔ درجنوں ریٹائرڈپولیس افسران اور اہلکاروں بشمول ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد حنیف بٹ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ریٹائرڈ افسران نے متعدد شکائتیں پیش کیں جنہیں سینئر افسران نے غور سے سنا اور ان کی مشکلات اور مطالبات کو یقینی ترجیح بنیادوں پر پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔شتکاء نے ان کے ساتھ باتچیت کی پہل کو سراہا اور خود کو نمائندگی فراہم کرنے کا موقعہ دیا۔ریٹائرڈ افسران نے رام بن پولیس ٹیم کو مبارک باد دی کی انہوں نے ضلع میں ملی ٹینسی سے متعلق واقعات ،منشیات یا موٹر وہکل ایکٹ کے خلاف اقدامات کئے۔اجلاس کے بعدایک ظہرانہ کا انتظام بھی کیا گیا تھا جس میں ریٹائرڈ اور اور دوران خدمت افسران نے دوستانہ ماحول میں کھانا کھایا۔بعد میں ایس ایس پی رام بن نے اجلاس میں شامل تمام افسران کا  ایک صحت مند بحث کے لئے شکریہ ادا کیا اورجب افسران محسوس کریں مدعو کرنے پر شمولیت کریں۔