سرینگر//ضلع رام بن کے گول علاقے میں گذشتہ رات کے دوران کئی تیندوں نے یکبار حملہ کرکے کم سے کم40بھیڑ بکریوں کو لقمہ اجل بنایا۔
رام بن میں محکمہ وائلڈ لائف کے رینج آفیسر منصور احمد کے مطابق تیندوں کے ایک جھنڈ نے گلزار احمد چندالی اور فاروق احمد چندالی ساکنان گندی گاگرا، گول کے گھروں میں داخل ہوکر وہاں موجود40بھیڑ بکریوں کو کاٹ کاٹ کر لقمہ اجل بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے ایک ٹیم علاقے کی طرف روانہ کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ جنگلی جانوروں کے ہاتھوں بھیڑ بکریوں کی ہلاکت کیلئے معاوضے کا کوئی قانون نہیں ہے۔