رام بن میں المناک حادثہ | 3لقمہ اجل، 2بچے زخمی

بانہال // ڈگڈول رام بن کے نزدیک جموں سرینگر شاہراہ پر سنیچر کی شب ایک المناک حادثہ میں ایک خاتون سمیت 3افراد لقمہ اجل اور  2 کمسن بچے زخمی ہوئے۔یہ حادثہ رات 9بجے پیش آیا جب جموں کی طرف جارہی ایک پرائیویٹ گاڑی، جس میں یہ سفر کررہے تھے، ڈگڈول کے نزدیک  شاہراہ سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری۔ ایس ایس پی رام بن پی ڈی نتیا کا کہنا ہے کہ ایک خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو بچت جن کی عمر  5سے 10سال کے درمیان ہے، زخمی ہوئے، جنہیں رام بن اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انکی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں بچے اننت ناگ سے تعلق رکھتے ہیں۔