رام بن میونسپلٹی کی سیور سکشن مشین کا افتتاح

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے جمعرات کے روذ یہاںسیور سکشن مشین کا افتتاح کیا۔اسکے علاوہ انہوں نے میونسپل کمیٹی دفتر رام بن کا بھی معائینہ کیا۔ ا س موقعہ پر ایم سی کے صدر امت بھارتی، نائب صدر خالد وانی اور ممبران ایم سی بشمول سنیتا کماری، راج کمار، نشا رانی ،ایم سی کے ایگزیکٹو افسر رویندر شرما کے علاوہ علاقہ کے معزز شہرویوں اور اہلکار بھی موجود تھے۔ڈی سی نے ڈائریکٹر لوکل باڈی جموں کا سیور سکشن مشین مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا، جس سے رام بن ،بانہال اور بٹوت کے لوگوں کی مقامی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صفائی سے متعلق طریقوں میں کمی کرنے میں مدد ہوگی۔ڈی سی نے ایم سی آفس کا بھی معائینہ کیا اور کمیٹی کے صدر اور ممبران کوایک جامع ڈیولپمنٹ پلان مرتب کرنے کی صلاح دی۔ایم سی صدر کے مطالبات کے رد عمل میں انہوں نے صدر و نائب صدر کو یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ انکے ساتھ تعاون کرے گی اور عوام کی سہولیت کے لئے ترقیاتی پروگراموں کو لاگو کرنے میں ہر ممکن مدد دی جائے گی۔ انہوں نے رام بن پارک کی تعمیرکے لئے اراضی کی نشاندہی بھی کی اور ایگزیکٹو افسر ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ اس کی تعمیر کیلئے ڈی پی آر تیار کرے۔