رام بن ضلع لائبریری کی ناقص کارکردگی سے طلاب پریشان

 رام بن //رام بن میں قائم ضلع لائبریری حُکام کی عدم توجہی کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی کا موجب بن گیا ہے۔ ضلع کے عوام کی شکایت ہے کہ رام بن ضلع لائبریری کی مبینہ ناقص کارکردگی سے سرکار کے لائبریریوں میں بہتری لانے کے بلند بانگ دعوے سراب شابت ہوئے ہیں۔ان لوگوں کی یہ بھی شکایت ہے کہ ضلع کے بیروز گار نوجواںخصوصاً دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلاب کو مقابلہ جاتی امتحانات اور دیگر امتحانوں میں شرکت کرنے کے لئے جانکاری کی ضرورت ہے ،جو فقط ایک اچھی لائبریری سے ہی ممکن ہے۔ان لوگوں کی یہ بھی شکایت ہے کہ لائبریری عام طور سے بند ہی رہتی ہے ا ور حالیہ جنرل نالیئج کتابوں کے فقدان اور انفراسٹریکچر کی کمی سے طلاب کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مطالعہ کرنے والے ان لوگوں کا لائبریری عملے کے ساتھ شکایت ہے کہ وہ اپنی مرضی سے لائبریری کو کھلا رکھتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں کشمیر عُظمی کے نامہ نگار نے جب لائبریری انچارج کو ڈھونڈنے کی کوشش کی،تو وہ بار آور ثابت نہیں ہوئی۔تاہم نامہ نگار کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ لائبریری کا قیام 1980 میں عمل میں رام بن نوٹیفائیڈ ایرا کی بلڈنگ میںلایا گیا تھا اور تا حال لائبریری وارڈ نمبر4  میں ایک کرایہ کی ایکموڈیشن میں ہے،جہاں پر سینکڑوں کتابیں ہیں تاہم بہت ساری کتابیں خراب ہو چُکی ہیں۔