رام بن سڑک حادثہ| 12سالہ بچی کی موت ، تعداد بڑھ کر2

بانہال// رام بن کے کاؤ باغ علاقے میں گذشتہ شام ہونے والے ایک سڑک میں زخمی ہونے والی ایک کمسن بچی کی موت واقع ہونے کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی۔ کاؤ باغ میں ایک رکشا کو پیر کی شام قریب سات بجے پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے ہونے والی 12 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لا کر پیر کے روز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں دم توڑ گئی۔متوفی بچی کی شناخت سلمہ دختر محمد اسرار ساکن حال رام بن کے بطور ہوئی ہے ۔حادثے میں رکشا ڈرائیور رام پال ساکن پنجاب کا 6 سالہ بیٹا بھربھان گذشتہ شام ہی اپنی جان گنوا بیٹھا تھا۔