محمد تسکین
بانہال//جمعہ کی صبح جموں سے نکلی اور بالہ تل کے راستے پوتر گپھا کی طرف جانے والی امرناتھ یاترا میں شامل ایک کار کے حادثے میں ایک خاتون سمیت تین یاتری زخمی ہوئے ہیں۔انہیں پہلے پرائمری ہیلتھ سینٹر رامسو پہنچایا گیا اور بعد میں ضلع ہسپتال رام بن میں منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہوئے دو افراد مستحکم ہیں جبکہ خاتون کے سر میں شدید چوٹ آئی ہے اور اسے میڈیکل کالج جموں منتقل کیاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ یاترا کار نمبر JK02BU/4095جموں ضلع کی ہے ۔پولیس نے زخمیوں کی شناخت آدرش کمار شرما ولد حضوری لال اور ان کی اہلیہ منجو شرما ساکنان ریہاڑی جموں اور ڈرائیورڈرائیور انکوش شرما ولد سکھ چین شرما ساکنہ روپ نگر جموں کے طور کی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ منجو شرما کے سر میں چوٹ لگی ہے جبکہ دیگر دو زخمی بہتر ہیں۔
ادھر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع مکرکوٹ کے مقام جمعہ کی دوپہر بعد ایک شخص تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا اور اسے کئی فریکچروں کے ساتھ ضلع ہسپتال رابن منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمی شخص کی شناخت 48 سالہ پورن سنگھ ولد جودھرام ساکنہ کھوڑاہ مکرکوٹ کے طور کی گئی ہے۔ادھرجموں ضلع کے بی ایس ایف کیمپ کے بالمقابل پلورہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک ادھیڑ عمر خاتون کی موت ہو گئی اور ایک پولیس اہلکار سمیت دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔متوفی خاتون کی شناخت بندنا ورما (40سا) کے طور پر کی گئی ہے جو جموں کے 301 پٹولی منگوتریان کے رہائشی راکیش ورما کی بیوی ہے۔زخمیوں کی شناخت راکیش ورما (پولیس اہلکار) ولد دیوی داس ورما ساکن پٹولی منگوتریان مکان نمبر 301 اور مونیکا گپتا بیوی رومیش گپتا ساکن تالاب تلو کے طور پر کی گئی ہے۔