رام بن اور بانہال میں بی جے پی کے اجلاس

 
 رام بن //بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابات سے قبل اپنی مہم میں تیزی لاتے ہوئے ضلع کے بانہال حلقہ کے رام سو منڈل میں شکتی کیندر پرمکھوں، ضلع دعہدیداروں ،ضلع مورچہ صدور، اور منڈل صدور کا ایک اجلاس منعقدکیا ۔پارٹی کے جنرل سیکرٹری (آرگنائزیشن ) اشوک کول نے ریاستی نائب صدر و پربھاری رام بن روجیو چاڑک اور ایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگہے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔کول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیمی امور پر زور دیا اورکارنکوں سے پارٹی کی کارکردگیان ہر بوتھ تک لیجانے کیلئے سخت محنت کرنے کیلئے کہا۔اور انہیں لوگوں سے رابطہ بنائے رکھنے پر زور دیا۔انہوں نے انتہ اودھیاکو بوتھ لیول تک پہنچانے کے لئے کہا،تاکہ ہر گھر کو اس کا فائدہ پہنچ سکے۔انہوں ے نو رتن بنانے پر بھی اپنی توجہ مرکوز کی۔انہوں نے کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو پارٹی میں لانے کو کہا ،تاکہ پارٹی مزید مستحکم ہو جائے گی، جس سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھ مزید مظبوط ہو جائیںگے ۔راجیو چاڑک ،ایم ایل اے نیلم کمار لنگہے نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔اجلاس میں گجے سنگھ، ششی گوسوامی، شام سنگھ کٹوچ، رمیش شرما ،وپن شرما نے بھی شرکت کی۔