رام بن انتظامیہ کا راج گڑھ میں شکایت ازالہ کیمپ منعقد

 رام بن //ضلع کے دور دراز علاقوں کے لوگوںکے مسائل کا ازلہ کرنے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے تحصیل راج گڑھ کا طویل دورہ کیا اور لوگوں کی شکایات سُنیں ۔ڈی سی کے ہمراہ تحصیلدا رراج گڑھ پرمود کمار، بی ڈی او راج گڑھ و مختلف محکموںکے افسران بھی تھے۔دن بھر کے طویل دورہ کے دوران انہوںنے کئی عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کرکے انکی شکایات کی جانکاری حاصل کی اور علاقہ کے ترقیاتی نظر کا بھی جائزہ لیا۔مقامی لوگوں نے اپنی شکایات بشمول نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے اور بجلی کے کھمبوں کا مطالبہ کیا تاکہ بغیر گھر بجلی کے عوام کو بجلی مہیا کی جا سکے، راج گڑھ سڑک کی تکمیل اور پینے کے پانی کی قلت ،بجلی اور پانی سپلائی میں اضافہ کرنے کا بھی مطالبہ پیش کیا۔انہوں نے لوگوں کو موضع میں کھیل کا میدان قائم کرنے کے لئے زمین کی نشندہی کرنے کو کہا ۔مقامی لوگوں کے مطالبات کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈی سی نے یقین دلایا کہ علاقہ میں عنقریب ہی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا۔انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ انکے دیگر مسائل کا بھی ترجیحی طور ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے افسروں کو عوامی رابطہ میں رہنے کی ہدایت دی ،تاکہ مقامی لوگوں کا ضلع انتظامیہ میں اعتماد مزید مستحکم ہو جائے گا۔