رام بن انتظامیہ نے یومِ جمہوریہ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا

رام بن// ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام نے جمعرات کو یہاں یوم جمہوریہ 2022 کی تقریبات کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اسی دوران میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز گراؤنڈ میں منعقد کی جائے گی جس میں مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے جس کے بعد سی آر پی ایف، جموں وکشمیر پولیس، آرمڈ پولیس، فوج ، بینڈ وغیرہ کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے۔ تقریب کے ہموار انعقاد جیسے کہ بیٹھنے، بیریکیڈنگ، پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی، صفائی، فائر سروسز، سیکورٹی، ٹرانسپورٹ، ٹریفک کے ضوابط اور سرکاری عمارتوں کی روشنی سے متعلق انتظامات پر بھی تھریڈ بیئر بحث ہوئی۔ ڈی سی نے ضلع ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ ایس ڈی ایم، تحصیل اور بلاک کی سطحوں پر یوم جمہوریہ کی تقریب میں ضلعی سربراہان کے ساتھ ساتھ اپنے ماتحت افسران اور اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ ڈی سی نے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے متعدد کمیٹیاں تشکیل دیں جن میں کلچرل پروگرام مانیٹرنگ کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی وغیرہ شامل ہیں، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ قومی تقریب کو شاندار طریقے سے کامیاب بنایا جائے۔