رام بن//کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے جے کے ایس پی ڈی سی کیمپ دھرماؤنڈ بٹوت میں 350 بستروں پر مشتمل کوویڈ کیئر سنٹرقائم کیا ہے۔ضلع رام بن کے سرکاری اسپتال کوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے کے لئے صحت کے بنیادی ڈھانچے کواپ گریڈ کر رہے ہیں ، ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن دو سب ڈسٹرکٹ اسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور کچھ نجی اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور انہیں قرنطینہ وارڈز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔چیف میڈیکل آفیسر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اسپتال رام بن میں 15بسترے قائم کئے گئے ہیں جبکہ سب ضلع ہسپتال بانہال میں 6 بستر قائم کیے گئے ،سب ضلع ہسپتال گول میں 2 اورسی ایس سی بٹوت میں 10 بسترے قائیم کئے گئے ہیں۔ مزید برآں ضلع رام بن بھر میں نامزد قرنطینہ وارڈوں کے لئے 500 بستر دستیاب ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ ضلع میں 600 آکسیجن سلنڈر اور 35 آکسیجن بیڈ دستیاب ہیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ اس وقت ہمیں فوری طور پر ضلع کے مختلف کوویڈ وارڈوں کے لئے ایک درجن سے زیادہ وینٹی لیٹروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ وینٹی لیٹروں کی خریداری کرنے کی ضرورت اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ محکمہ صحت CoVID-19 چیلنج کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو۔دریں اثناء ضلع سے مزید71 تازہ کوڈ مثبت واقعات رپورٹ ہوئے جن میں اب 219 فعال مثبت واقعات ہیں جبکہ اس ضلع میں اب تک 23 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
رام بن انتظامیہ اور محکمہ صحت کووڈ کا مقا بلہ کرنے کیلئے تیار
