رام بن الیکشن افسر سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقی

رام بن //لوک ۔سبھا انتخاب کے پیش نظر ضابطہ اخلاق لاگو کیا گیا ہے ،اس سلسلہ میں ضلع الیکشن افسر شوکت اعجاز بٹ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے انہیں انتخاب کے متعلق قوانین کی جانکاری دی ۔ایس ایس پی انیتا شرما ،اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین،ڈپٹی ڈی ای او و متعدد دیگر افسرا ن نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی ای او نے سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو ضابطہ اخلاق کے متعلق جانکاری دی اور ان پر سختی سے کار بند رہنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں انتخابات شفاف اور خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق لاگو کرنے، اخراجات کی نگرانی ،جھنڈے ،بینرس لگانے، جھنڈوں کی سائز ، ان کو لگانے اور ہٹانے کیلئے وقت کی جانچ کے لئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایس ایس پی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات شفاف ڈھنگ سے منعقد کرنے کیلئے سیکورٹی کے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔اس موقعہ پر سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے پولنگ ا سٹیشنوں میںکم سے کم بنیادی سہولیات ،چنائو فہرستوں کی دستیابی کے مدعے اُٹھائے۔ڈی ای او نے انہیں یقین دلایا کہ انکے تمام مدعوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔بعد ازاں ،ڈی ای او نے سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ علحیدہ اجلاس میں سیکورٹی صورتحال کابھی جائزہ لیا ۔اجلاس میں فوج، سی آر پی ایف،آئی آر پی، اور جے کے پولیس کے افسروں نے بھی شرکت کی۔