رامسو میں سبزی سے لدھی ٹرک نالے میں جاگری،2افراد لاپتہ

بانہال// حکام نے سنیچر کو بتایا کہ کشمیرشاہراہ پر رامسو کے ہنگنی علاقے میں جموں سے سرینگر کی طرف آنے والی ایک ٹرک گذشتہ رات قریب دس بجے سڑک سے لڑھک کر نالہ بشلڑی میں جاگر ی جس کی وجہ سے ٹرک میں سوار کم از کم دو افراد پانی کے تیز بہاو¿ میں لاپتہ ہوگئے۔
 یہ ٹرک سبزی سے لدھی تھی اور امرتسر سے سرینگر جارہی تھی۔
ذرائع کے مطابق کل رات اور آج صبح سے پولیس ، فوج اور این جی او بانہال والنٹیئرز کے رضاکاروں کی طرف سے جاری بچاو¿ کاروائیوں کا ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیاہے۔ 
 ایس ایس پی رام بن ڈی پی نتیا نے بھی علاقے کا دورہ کرکے بچاو¿ کاروائیوں کا جائزہ لیا۔