کپوارہ//شہر کوٹ رامحال کے 23مہینے قبل لاپتہ 70سالہ شہری محمد اکرم میر ولد عبد العزیز میر کے ہڈیو ں کا ڈھانچہ ہنگنی کو ٹ جنگل سے بر آمد کیا گیا۔مقامی لوگوں نے اس بارے میں فوری طور پولیس کو اطلاع دی ۔معلوم ہو ا ہے کہ محمد اکرم میر جو محکمہ انمبل ہسبنڈری کا سبکدوش ملازم تھا 22جولائی2017کو اپنے گھر سے کسی کام کے لئے گیا تاہم شام تک وہ واپس گھر نہیں لو ٹ سکا جس کے بعد لو احقین میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی اور محمد اکرم کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کی اور وپو لیس تھانہ ویلگام ہندوارہ میں گمشدگی رپورٹ درج کرائی لیکن23مہینے گزر جانے کے با وجود بھی محمد اکرم میر کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں مل سکا ۔پیر کو علاقہ کے مقامی لوگ جنگلی سبزی کے لئے جنگل جارہے تھے کہ ا س دوران وہا ں انسانی ہڈیو ں کا ڈھانچہ پڑا ملا جس کے بعد انہو ں نے اس کے بدن پر ایک پھٹی پرانی قمیض دیکھی ۔مقامی لوگو ں نے پولیس تھانہ ویلگام کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور اس کے قمیض سے ایک شناختی کارڈ بر آ مد کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ مزکورہ ہڈیو ں کا ڈھانچہ شہر کو ٹ کے محمد اکرم میر کی ہے جو دو سال سے لاپتہ تھا ۔پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے حاصل کئے اور تحقیقات شروع کر دی ۔