رامحال کپوارہ میں بارودی شل پھٹا

کپوارہ//رامحال ہندوارہ میں بارودی شل پھٹنے سے ایک جوان سال دوشیرہ ہلاک جبکہ اسکی ماں شدید طور پر زخمی ہوئی۔ شہر کو ٹ گائوں سے تعلق رکھنے والی خواتین معمول کی طرح جمعرات کوجنگلی سبزیاں لانے کیلئے جنگل کی طرف چلی گئیں۔49سالہ سارہ بیگم زوجہ غلام احمد راتھر اور اس کی جواں سال 20سالہ بیٹی گلنازہ اختر بھی خواتین میں شامل تھیں۔مقامی لوگو ں کے مطابق دن کے اڑھائی بجے، جب کواتین جنگلی سبزیاں لیکر گھر واپس آئیں تو جنگل میں سارہ بیگم اور اسکی بیٹی نے سبزیوں کیساتھ بارودی شل بھی پایا تھا جسے وہ گھر لے آئے۔گھر میں سبزیاں صاف کرنے کی غرض سے جب انہوں نے شروعات کی، اس دوران سبزی میں موجود شل پھٹ گیا جس کے دوران ما ں بیٹی شدید طور زخمی ہوگئیں ۔مقامی لوگو ں کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی بستی دہل اٹھی ۔مقامی لوگو ں نے فوری طور پر ماں بیٹی کو خون میں لت پت مقامی اسپتال پہنچایا تاہم گلنازہ زخمو ں کی تاب نالا کر راستے میں ہی دم تو ڑ بیٹھی جبکہ اسکی ماں کو سرینگر منتقل کیا گیا ۔جو اں سال گلنازہ کی نعش جب اس کے آبائی گائو ں پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا اور انہیں پر نم آنکھو ں سے سپرد خاک کیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ جس علاقہ میں مقامی خواتین جنگلی سبزی لانے کے لئے گئیں تھیں ،وہا ں گزشتہ سال ہند و پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری ہوئی تھی اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس علاقہ میں متعدد شل ابھی موجود ہیں، جو پھٹنے سے رہ گئے ہیں۔