رامبن میں سڑک حادثہ، 3 مسافرجاں بحق،5زخمی

سرینگر/ضلع رامبن کے تحصیل اُکھال میں گذشتہ رات دیر گئے سڑک کے ایک حادثے میں تین مسافر جاں بحق اور ڈرائیور سمیت مزید پانچ زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ ایک گاڑی کورات کے گیارہ بجے رامبن کے پوگل پرستان علاقے کے سینا بتی میں پیش آیا۔

اس حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ملاپ سنگھ، کیشو رام اور راجو سنگھ کے طور ہوئی ہے۔

اس حادثے میں جو افراد زخمی ہوگئے اُن میں گاڑی کا ڈرائیورریاض احمد،کلیان سنگھ،کرتار سنگھ،فلور سنگھ اور ہری اُوم شامل ہیں۔

سبھی زخمیوں کو ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔