یو این آئی
پیرس//فرانس میں دو رافیل لڑاکا طیاروں کے تربیتی مشن کے دوران ایک حادثے میں دو پائلٹوں کی موت ہو گئی۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ہمیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا ہے کہ رافیل ٹریننگ مشن کے دوران ہوائی حادثے میں ہلاکتیں ہوئیں۔وہیں فرانسیسی فضائیہ نے ایکس پر کہا کہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12:30 بجے ، جرمنی میں ایندھن بھرنے کے مشن سے واپسی کے دوران دو رافیل لڑاکا طیارے شمال مشرقی فرانس میں ہوا میں ٹکرا گئے اور پھر زمین پر گر گئے ۔ ایک طیارے میں دو پائلٹ تھے اور دوسرے میں ایک پائلٹ تھا۔ اس سے قبل دوپہر میں فرانسیسی افسران نے اعلان کیا کہ طیارے میں سے تنہا پائلٹ محفوظ اور صحت مند پایا گیا ہے ۔