راشن گھاٹوں پر ’پی او ایس‘ خراب | پانپور کے کئی علاقوں میںصارفین کو مشکلات

پلوامہ//بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچے کے نائب صدرلطیف احمد بٹ اور کاکہ پورہ کے ڈی ڈی سی ممبرمنہا لطیف نے پانپور کے کئی علاقوں  میں راشن گھاٹوں پر ’پی او ایس‘ مشینوں کی خرابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو راشن حاصل کرنے میںسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔دونوں لیڈران نے بتایا کہ کئی گائوں میں مشینوںمیں کوئی خرابی پیدا ہوائی ہے جس کی وجہ سے صارفین کوراشن نہیں مل رہا ہے ۔انہوں محکمہ امور صارفین کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔