راشن گھاٹوں پر معیاری چاول، کھانڈاور آٹے کی عدم دستیابی

سرینگر // نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگرنے ڈیویژنل انتظامیہ سے پھر پُر زور اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے پیش نظر لوگوں کو ہر سطح پر راحت پہچانے اور اس سلسلے میں لازمی اور ضروری خدمات دستیاب رکھنے کے لئے متحرک ہوجائیں ۔ انہوں نے شہر خاص کے درجنوں علاقوں کے دورے کے دوران عوامی شکایت سنئے اور کہا کہ سحری اور افطار کے وقت بھی بجلی ٹھیک ڈھنگ سے سپلائی نہیںہوتی اور اکثر راشن گھاٹوں پر ابھی تک بھی معیاری چاول کھانڈ ، آٹا کی عدم دستابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر سرینگر کے اکثر علاقوں کی سڑکوں اور گلی کوچوں کی حالات کھنڈرات جیسے ہیں جس کی وجہ راہ گیروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے سرکار سے تاکید کی کہ وہ فلفور شہر سرینگر کی تمام سڑکوں کو آمد رفت کے لئے روڈی اور میکڈم پچھایا جائے تاکہ لوگ کا آنا جانا آسان بن جائے اور گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافر بھی اپنے اپنے منزل پر وقت پر پہنچ سکے ۔ کیونکہ اکثر سڑکوں کے بیچ و بیچ گہرے کھڈ پائے جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے ڈیویژنل کمشنر کشمیر اور ڈی سی سرینگر سے اس سلسلے میں ٹیلیفون پر بھی بات کی ۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ رمضان مبارک کے دوان خصوصاً شیش بقعہ جات جن میں تاریخی خانقاہ معلی ، جامع مسجد ، دستگیر صاحب ، خانیار شریف ، نقشبند صاحب خواجہ بازار  ؒ،زیارت مخدوم صاحب ؒ، زیارت سعید میر یعقوب صاحب ، زیارت دستگیر صاحب  ؒ سرائے بل ، درگاہ غوثیہ رحباب صاحب اور دیگر مساجدزیارت گاہوں ، خانقاہوں میں بجلی کی باقاعدگی ، صحت و صفائی ، پینے کی پانی اور آنے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جائے۔