راج گڑھ میں شراب کی دکان کھولنے پر این ایس یوکااحتجاج

زاہدبشیر
گول// ضلع رام بن کی تحصیل راجگڑھ میں شراب کی دکان کھولنے پر این ایس یو ای کے جنرل سیکریٹری سندیپ سنگھ بھلوال نے اپنی ٹیم اور راج گڑھ کی عوام نے مشترکہ طور پرگورنر انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کیا لوگوں نے شراب کی دکان بند کرو گورنر ہوش میں آؤ کے فلک شگاف نعرے لگائے آخر میں این ایس یو ای کے جنرل سیکریٹری سندیپ سنگھ بھلوال نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم گورنر انتظامیہ کے اس حکم نامے کی مذمت کرتے ہیں کہ وہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو جان بوجھ کر اندھیرے میں ڈالنا چاہتے ہیں ہماری غریب عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے چاہئے تو یہ تھا کہ کو ڈولپمنٹ کے کچھ کام کرتے مگر سب کچھ الٹا ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج جو احتجاج کیا اس کا مقصد یہ ہے کہ تحصیل راج گڑھ میں شراب کی دکان نہیں کھلنی چاہیے۔ اس حوالے سے ہم نے تحصیلدار راجگڑھ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا کہ آپ ضلع انتظامیہ رام بن اور گورنر انتظامیہ تک ہماری بات پہنچائیں کہ راجگڑھ کی عوام شراب کی دکان نہیں چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکار ہمارے مطالبات نہیں مانتی ہے تو ہم اس احتجاج کو آگے بڑھائیں گے اور نیشنل ہائی وے پر دھرنا لگائیں گے اور اگر احتجاج کے دوران ہمیں جانی یا مالی کوئی بھی نقصان پہنچتا ہے تو اس کی مجموعی ذمداری ضلع انتظامیہ اور ایل جی انتظامیہ پر ہوگی۔