راج گڑھ رام بن میں پودے لگانے کی مہم

رام بن//تحصیل راج گڑھ میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی نے پودے لگانے کی مہم کاآغاز کیا ۔ سٹیٹ سکریٹری بھارتیہ جنتا پارٹی ایس سی مورچ جی ایل بھگت کی صدارت میں مہم کے دوران ڈی ایف او رام بن ،رینج آفیسر راج گڑھ ، بی او راج گڑھ ، بیٹ گارڈ ، ایف آر سی ،پی آر آئی کے ممبران کے علاوہ دوسرے معزز شہری بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر انہوں نے وہاں پر کافی پودے لگائے اور لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ درخت لگائیں ۔پودے لگانے سے نہ صرف جنگلات میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحول بھی صاف ستھرا رہے گا اور یہ ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بھی ہے ۔ مقررین نے اس موقعہ پر کہا کہ درخت لگانے کی مہم کا حصہ نہ صرف سیاسی سطح پرلوگوں کو بننے چاہئے بلکہ ہر ایک شخص انفرادی طور پر بھی درخت لگائیں اور درخت لگانا ایک عبادت بھی ہے ۔ اس سے ماحول کو صاف ستھرا بھی رکھا جا سکتا ہے اور یہ ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بھی ہے ۔ انہوں نے تمام لوگوں کو تلقین کی کہ وہ گھروں کے آس پاس درخت لگائیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔