کوٹرنکہ //مسافر گاڑیوں کی عدم دستیابی اور ڈرائیوروں کی من مانیوں کی وجہ سے کو ٹونکہ کے راج گڑھ بلاک کے بچوں کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑرہا ہے ۔مختلف سکولوں میں زیر تعلیم بچوں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مسافر گاڑیوں کی عد دستیابی اور ڈرائیور کی من مانیوں کی وجہ سے ان کو کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کا انتظار کرنا پڑ تا ہے اور وہ کلاسوں میں بھی تاخیر سے پہنچتے ہیں جبکہ کئی مرتبہ ان کو کلاسوں سے بھی باہر نکال دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسی طرح وہ اپنے گھروں میں کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کر کے پہنچتے ہیں ۔بچوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مسافروں گاڑیوں کا معقول بند و بست کیا جائے تاکہ ان کو سکول جانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس سلسلہ میں نائب تحصیلدار بدھل نے بتایا کہ متعد د طلباء نجی سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ ان کو گاڑیوں کی فراہمی کے سلسلہ میں آئندہ پیر کو نجی سکولوں اور گاڑیوں کے مالکان کیساتھ ایک میٹنگ منعقدہ کی جائے گی ۔
راج گڑھ بلاک میں گاڑیوں کی عدم دستیابی
