راج نگر بدھل میں برسات میں بھی پانی کا بحران

بدھل //سب ضلع کوٹرنکہ کی نیابت راج نگر بدھل کے کئی علاقوں میں پینے کا پانی کا بحران پایاجارہاہے اور لوگوں کو موسم برسات میں بھی پانی کے حصول میں مشکلات کاسامناہے ۔ سابق سرپنچ نذیر حسین نے بتایاکہ مقامی آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے سوچاتھاکہ بارشوں میں پانی کی کمی نہیں رہے گی لیکن ان کی مشکلات کم نہیں ہوئیں اور خواتین کو دور دراز علاقوں سے سروں پر ڈھوکر پانی لاناپڑتاہے ۔ ان کاکہناہے کہ سیاستدانوں نے ان کا استحصال کیااور انہیں پینے کا پانی بھی نصیب نہیں ہورہا۔انہوں نے کہاکہ موسم برسات میں بھی پانی کی سپلائی نہ ہونا متعلقہ حکام کیلئے باعث شرم ہے۔