حیدرآباد// مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ حیدرآباد کے قریب ابراہیم پٹنم کے انسداد دہشت گرد فورس نیشنل سکیوریٹی گارڈس میں 10 اپریل کو 28 ویں خصوصی کمپوزٹ گروپ کامپلکس کا افتتاح کریں گے ۔یہ ریجنل ہب ابراہیم پٹنم کے 200 ایکڑ علاقہ پر پھیلا ہوا ہے جہاں پر عصری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ 157 کروڑ روپئے کے صرفہ سے یہ ماڈل گرین کیمپس تعمیر کیا گیا ہے ۔ ریجنل ہب اُن چار میں سے ایک ہے جن کی تعمیر کا منصوبہ 26/11 ممبئی حملہ کے بعد ایسے حملوں کا کم وقت میں جواب دینے کے لئے بنایا گیا تھا۔این ایس جی کے ریلیز کے مطابق اس ہب میں رہائش کی سہولت کے ساتھ ساتھ دفتر اور عصری تربیتی سہولتیں جیسے بیفل فائرنگ رینج، انڈور شوٹنگ رینج اور آرٹیفیشل راک کرافٹ وال بھی شامل ہے ۔ اس ہب میں بیک وقت 600 تربیت حاصل کرنے والے کمانڈوز کا قیام ممکن ہے ۔
راج ناتھ سنگھ حیدرآباد میں خصوصی کمپوزٹ گروپ کامپلکس کا افتتاح کریں گے
