راج بھون کی سرگرمیاں

 سرینگر//صحت و طبی تعلیم اور مکانات و شہر ی ترقی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔وزیر موصوفہ نے گورنر کو ان کے ماتحت محکموں کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ شہر ی ترقیات محکموں اور شہروں اور قصبوں میں بنیادی سہولیات کے ڈھانچے میں بہتر ی لانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے گورنر کو مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔آسیہ نقاش نے گورنر کو بتایا کہ سرینگر ماسٹر پلان کے اہم مدوں کا اس وقت کام ہور ہا ہے تاکہ بہتر طبی نگہداشت کی سہولیات دستیاب ہوسکے۔گورنر نے آسیہ نقاش سے کہاکہ وہ شہروں میں گنجانیت کو کم کرنے ،ناجائز تجاوزات ہٹانے اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔گورنر نے مزید کہا کہ ماسٹر پلان اور تعمیرات کے دیگر رہنما خطوط پر من و عن عمل کی جانی چاہئے تاکہ یہاں کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھا جاسکے ۔اس دوران فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی اور آل انڈیا ریلجس لیڈرس ایسو سی ایشن کے وفد نے مولانا پیر سید شبیرنقشبندی کی قیادت میں راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔مولانا نقشبندی نے گورنر کو ان دو اداروں کی طرف سے منعقد کئے گئے ایک ماہ طویل 27ویں قرآنی اور روحانی پروگرام کے بارے میں جانکاری دی اور بتایا کہ اس مہم کا مقصد آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف بیداری پیدا کرنا ہے ۔مہم کے تحت وفد نے سرینگر میں کئی پروگرام منعقد کئے ۔گورنر نے امن ، آپسی رواداری اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے ایف اے اے ایم سی اور اے آئی آرایل اے کی طرف سے کی جاری کوششوں کی سراہنا کی۔وفد میں محمد احمد محمد عبد ل حافد ، محمد سمیر محمد الآبسوی جن کا تعلق الازہر یونیورسٹی قاہرہ مصر سے ہیں کے علاوہ ایف اے اے ایم سی کے چیف کاڈی نیٹر سید مرتضیٰ نقشبندی بھی شامل تھے۔انٹرنیشنل چیمبر فار سروس انڈسٹری ( آئی سی ایس آئی ) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر گلشن شرما نے راج بھون سرینگر میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔ڈاکٹر شرما نے گورنر کو وادی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سمند ر پار سروس سیکٹر میں روزگار دلانے اور انہیں تربیت دینے کے لئے آئی سی ایس آئی کی طرف سے شروع کئے جارہے ایک پائیلٹ پروجیکٹ کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں جانکاری دی ۔گورنر نے وادی کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے کے لئے ڈاکٹر شرما کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اپنے دفتر کو ہدایت دی کہ وہ ڈی جی آئی سی ایس آئی کے ملاقات وزیر اعلیٰ پرنسپل سیکرٹری سے کروائیں تاکہ اس معاملے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔