راج بھون اور سیول سیکریٹریٹ جموں ’نو فلائی زون‘ قرار

جموں// ضلعی انتظامیہ جموں نے جمعرات کو راج بھون اور سول سکریٹریٹ جموں کو "نو فلائی زون" قرار دیا۔ یہ اقدام حالیہ ڈرون حملوں کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو”ملک دشمن عناصر" کی طرف سے خطرے کی بنا پر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے ”ملک دشمن عناصرحالیہ ڈرون حملوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے حفاظتی خطرے کے پیش نظر ، راج بھون اور سول سیکرٹریٹ جموں میں حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات کرنا لازمی ہےں“۔
یہ حکمنامہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں کے انشول گرگ نے جاری کیا ہے۔
آرڈر کے مطابق راج بھون اور سول سیکرٹریٹ جموں کے اوپر فضائی حدود کو 'نو فلائی زون' قرار دیا گیا ہے جہاں ڈرون اور بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کی پروازوں کو فوری طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
آرڈر میں مزید کہا گیا "جن علاقوں / مقامات پر مختلف تقریبات کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کو جانا ہو،اُنہیں تقاریب کے اختتام تک'نو فلائی زون' قرار دیا گیاہے۔
ڈی سی جموں کے مطابق ، ضلع جموں کے تمام علاقوں / مقامات پر ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی ہوگی۔