راج باغ میں سلنڈر دھماکہ | 3خواتین سمیت6اہل خانہ زخمی

بلال فرقانی
سرینگر // راج باغ علاقے میں ایک گھر کے اندر ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ چھ افراد جن کی شناخت محمد اشرف، عبدالکبیر، بلقیس بانو، نجیمہ بانو اور توقیر احمد کے طور پر ہوئی ہے، سبھی کپواڑہ کے رہنے والے ہیں جبکہ یاسمینہ ساکن اننت ناگ بھی ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہوئیں۔ یہ واقعہ اتوار کی شام آرم واری ا راج باغ علاقے میں کرائے کے مکان میں پیش آیا جب کرایہ دار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔