سری نگر//محکمہ باغبانی کے سیکریٹری منظور احمد لون نے راجباغ میں باغبانی میلے کا اِفتتاح کیا۔ میلے میں بڑی تعداد میں باغ مالکان ، باغبانی سیکٹر سے وابستہ کار خانہ داروں اور جراثیم کُش کمپنیوں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔سیکریٹری نے اس موقعہ پر کہا کہ اس میلے کا مقصد ہارٹیکلچر کراپ منیجمنٹ میں جدید کاری کے عمل کی نمائش کرنی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِن میلوں کی بدولت کسانوں کو فصل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور مشینر ی کے استعمال کے بارے میں جانکاری فراہم کرنی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ باغبانی سیکٹر ریاست کی معیشت کو دوبالا کرنے کے لئے ایک اہم سیکٹر ہے اور اِس سلسلے میں حکومت اس سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے تمام اقدامات کر رہی ہے۔اُنہوں نے کسانوں پر زو ردیا کہ وہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے اخروٹ فصل کی کرافٹنگ سائنسی بنیادوں پر گریڈنگ ، میوﺅں کی پیکنگ اور فصل میں اضافہ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔اِس موقعہ پر سیکرٹری نے باغ مالکان میں آلات کشاورزی کی حصول کے لئے سبسڈی چکیں تقسیم کیں۔اس سے قبل سیکرٹر ی نے باغبانی سیکٹر سے متعلق لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اعجاز احمد بٹ ، جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایل کے بالی،تمام اضلاع کے چیف ہارٹیکلچر افسران ،نبارڈ اور جے اینڈ کے بینک کے افسران بھی موجو دتھے۔
راج باغ میں باغبانی میلے کا اِفتتاح کیا
