نئی دہلی// کانگریس اور اس کی اتحادی تنظیموں نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے 77 ویں یوم پیدائش پر مختلف پروگراموں کا اہتمام کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے صبح راجیو گاندھی کی سمادھی "ویربھومی" پر جاکر سابق وزیر اعظم کو پھولوں کا گلدستہ چڑھایا۔پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں کھیلوں کو فروغ دیا ہے اور ان کے نام پر قائم کردہ اسپورٹس ایوارڈ کا نام تبدیل کرنا ناانصافی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی 40 سال کی عمر میں ملک کے سب سے کم عمرکے وزیر اعظم بنے تھے ۔ مسٹرمودی نے ٹویٹ کر کے کہا ‘‘ ہمارے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی جی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت ’’۔