راجیو رائے اور رفیع میر گورنر سے ملاقی

 سرینگر//سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل راجیو رائے بھٹناگر نے یہاں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔ اُنہوں نے اندرونی سلامتی کے علاوہ آنے والے شری امرناتھ جی یاترا کے حوالے سے انتظامات پر گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔ادھرجے کے ٹی ڈی سی کے نائب چیئرمین رفیع احمد میر نے راج بھون میں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی ۔انہوںنے سیاحتی بنیادی ڈھانچے خاص طور سے شری ماتا ویشنو دیوی اور امرناتھ جی گپھا کا درشن کرنے والے یاتریوں کیلئے شروع کی گئی سکیموں کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔گورنر نے انہیں سیاحتی شعبے میں ماہر افراد کو ہی کام پر لگانے کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔