راجوری ۔تھنہ منڈی سڑک ٹریفک کےلئے بند

راجوری //تھنہ منڈی سب ڈویژن کے کبھلاں علاقہ میں محاصرہ و تلاشی مہم کے چلتے راجوری تھنہ منڈی سڑک کو گاڑیوں کی آمد ورفت کےلئے بند کر دیا گیا ہے ۔سب ڈویژں کے مذکورہ علاقہ میں جمعہ کی شام سے ہی تلاشی مہم چلائی جارہی ہے جس کے بعد خطہ میں سب سے زیادہ مصروف رہنے والی رابطہ سڑک کو ہر قسم کی گاڑیوں کےلئے بند کر دیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تھنہ منڈی سب ڈویژن کے کبھلاںعلاقہ میں چلے رہے آپریشن کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت بند رکھی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سڑک کو سنیچر کی صبح سے ہی بند رکھا گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے مثبت پیش رفت ہونے کے بعد سڑک کی بحالی کی جانب دھیان دیا جائے گا جبکہ آخری اطلاع موصول ہونے تک سڑک کو مسلسل بند رکھا گیا تھا ۔