راجوری یونیورسٹی میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد

راجوری //ضلع ہسپتال راجوری کے اشتراک سے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیاگیا ۔اس دوران یونیورسٹی کے عملے اور طلباء نے اپنا خون بطور عطیہ پیش کیا ۔کیمپ کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے کیا ۔ انہوںنے کیمپ کے انعقاد پر سراہناکرتے ہوئے کہاکہ خون دینے کا مطلب دوسروں کی قیمتی جانیں بچاناہے اور اس طرح کا جذبہ رکھنے والے قابل ستائش ہیں۔اس موقعہ پر ڈین اکیڈمک افیئرزپروفیسر اقبال پرویز ، رجسٹرار ڈاکٹر اشفاق احمد زری ، ڈین سٹوڈنٹس افیئرزپروفیسر جی ایم ملک ، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال ڈاکٹر محمود حسین بجاڑ وغیرہ بھی موجو دتھے ۔ بعد ازآں یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں کینسر کی بیداری کا پروگرام منعقد کیاگیا۔