راجوری ہوائی سروس ،پہلی بار مشق کی گئی

راجوری //حکام نے پہلی بار راجوری سے ہوائی سروس شروع کرنے کیلئے مشق کی ہے ۔پون ہونس نامی ہیلی کاپٹر دن کے ایک بجے سپورٹس اسٹیڈیم راجوری پہنچا اور اس نے کامیابی سے اڑان بھری ۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جسونت سنگھ اور ایس ایچ راجوری اجے چب نے اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جبکہ ضلع انتظامیہ کے انفارمیشن افسر محمد شفاعت بھی اس موقعہ پر موجود تھے جنہوںنے اس عمل کی خود نگرانی کی ۔ہیلی کاپٹر کی کامیابی سے اڑان کے بعد اب اسے ہفتے میں دو دن اڑایاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے بتایاکہ سروس سوموار سے شروع ہوجائے گی جبکہ مشق کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے ۔